QR CodeQR Code

مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی سٹیٹسکو کی سیاست چاہتی ہے، تحریک انصاف جی بی

28 Dec 2015 23:08

اسلام ٹائمز: تحریک انصاف گلگت بلتستان کے سیکرٹری اطلاعات نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جس طرح لودھراں کا معرکہ پی ٹی آئی نے سر کرلیا ہے اسی طرح بہت جلد ہم جی بی ایل اے 7 حلقہ نمبر 1 میں بھی جشن منائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف گلگت بلتستان کے سیکرٹری اطلاعات محمد تقی اخونزادہ نے کہا ہے کہ سابق وزیراعلٰی سید مہدی شاہ کو سکیورٹی واپس ملنا خالو بھانجے کے اتحاد کا شاخسانہ ہے، جلد سید مہدی شاہ اور مسلم لیگ نون کے اتحاد کا راز فاش ہو جائے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی سٹیٹسکو کی سیاست چاہتی ہے، مگر ہم ایسی سیاست کو ختم کرکے دم لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح لودھراں کا معرکہ پی ٹی آئی نے سر کرلیا ہے اسی طرح بہت جلد ہم جی بی ایل اے 7 حلقہ نمبر 1 میں بھی جشن منائیں گے اور یہاں پی ٹی آئی کی فتح کا اعلان ہوگا۔ جب ہماری فتح ہوگی تو دونمبر طریقے سے سیٹ حاصل کرنے والوں کے ہاتھوں کے طوطے اڑ جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 508689

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/508689/مسلم-لیگ-نون-اور-پیپلز-پارٹی-سٹیٹسکو-کی-سیاست-چاہتی-ہے-تحریک-انصاف-جی-بی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org