QR CodeQR Code

نواز شریف نے نواسی کی شادی پر مودی کا دیا ہوا کلا پہن رکھا تھا، بھارتی میڈیا

28 Dec 2015 23:27

اسلام ٹائمز: وزیر اعظم نریندر مودی نے 25 دسمبر کو اچانک لاہور پہنچ کر پوری دنیا کو حیران کردیا تھا تو وہیں انہوں نے جاتے جاتے نواز شریف کو گلابی رنگ کا راجستھانی کلا بھی تحفے میں دیا۔


اسلام ٹائمز۔ یوں تو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا دورہ لاہور اچانک تھا لیکن انہوں نے پھر بھی جاتے جاتے نواز شریف کو ایک گلابی رنگ کا کلا تحفے کے طور پر دیا اور نواز شریف نے بھی اسے نواسی کی شادی والے دن پہن کر بھارت سے دوستی کے خواہش میں اخلاص کا ثبوت دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے 25 دسمبر کو اچانک لاہور پہنچ کر پوری دنیا کو حیران کردیا تھا تو وہیں انہوں نے جاتے جاتے نواز شریف کو گلابی رنگ کا راجستھانی کلا بھی تحفے میں دیا، جسے وزیراعظم نواز شریف نے اپنی نواسی کی شادی میں پہن کر ایک بار پھر بھارت کے ساتھ امن اور دوستی کی خواہشات کا اظہار کیا۔


خبر کا کوڈ: 508697

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/508697/نواز-شریف-نے-نواسی-کی-شادی-پر-مودی-کا-دیا-ہوا-کلا-پہن-رکھا-تھا-بھارتی-میڈیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org