QR CodeQR Code

سپریم اپیلیٹ کورٹ جی بی کے سوموٹو ایکشن بھی اسکردو واٹرفلٹریشن پلانٹ کا کچھ نہیں بگاڑ سکا

28 Dec 2015 23:54

اسلام ٹائمز: اسوقت اسکردو کے عوام گندا پانی پینے پر مجبور ہیں، جبکہ اسکردو شہر میں محکمہ واسا کی جانب سے کروڑوں مالیت کے واٹر فلٹریشن پلانٹ بند ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سپریم اپیلیٹ کورٹ گلگت بلتستان کے سوموٹو ایکشن بھی اسکردو واٹرفلٹریشن پلانٹ کو عوام کیلئے نہ کھول سکا۔ اس وقت اسکردو کے عوام کے لئے پینے کے پانی کا واحد ذریعہ سدپارہ ڈیم ہے، جبکہ ڈیم سے آنے والے پانی مختلف پاور ہاوسز کو چلانے کے بعد مختلف کوہلوں سے گزرتا ہے اور ساتھ ہی کئی سوریج کے پانی بھی شامل ہوتا ہے۔  اس وجہ سے اسکردو کے عوام گندا پانی پینے پر مجبور ہیں، جبکہ اسکردو شہر میں محکمہ واسا کی جانب سے کروڑوں مالیت کے واٹر فلٹریشن پلانٹ بند ہے۔ ان حالات کی وجہ سے سپریم اپلیٹ کورٹ نے سوموٹو ایکشن لیتے ہوئے تمام والٹر فلٹریشن پلانٹ کو ٹھیک کرکے عوام کے لیے کھولنے کا حکم دیا تھا جس پر پانچ ماہ گزرنے کے باوجود بھی عمل نہیں ہوسکا ہے۔


خبر کا کوڈ: 508702

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/508702/سپریم-اپیلیٹ-کورٹ-جی-بی-کے-سوموٹو-ایکشن-بھی-اسکردو-واٹرفلٹریشن-پلانٹ-کا-کچھ-نہیں-بگاڑ-سکا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org