QR CodeQR Code

حکومت نے انکم ٹیکس ترمیمی بل 2015 اپوزیشن کی حمایت سے منظور کرا لیا

29 Dec 2015 00:16

اسلام ٹائمز: سینیٹ نے 2016ء کے ساتھ 2017ء میں انکم ٹیکس بل کے نفاذ کی منظوری دیدی۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے 3 اضافی سفارشات کے ساتھ بل منظور کیا تھا جو بغیر کسی مخالفت منظور کرکے قومی اسمبلی کو بھجوا دیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ چالیس ارب کے ٹیکسوں پر مبنی منی بجٹ پر چیخنے چنگاڑنے والی اپوزیشن سینیٹ اجلاس میں بل کی منظوری کے وقت خاموش تماشائی بنی رہی اور یوں حکومت نے اپوزیشن کی ملی بھگت سے یہ بل باآسانی منظور کرا لیا۔ بل کی مخالفت میں اپوزیشن کسی بھی رکن نے کوئی آواز نہ اٹھائی۔ تفصیلات کے مطابق، حکومت نے سینیٹ میں چالیس ارب پر مبنی انکم ٹیکس ترمیمی بل منظوری کیلئے پیش کیا تو اپوزیشن مخالفت کرنے کے بجائے حامی نظر آئی اور بل کی منظوری دیدی۔ یوں سینیٹ میں بغیر کسی مخالفت کے انکم ٹیکس ترمیمی بل 2015ء منظور کر لیا گیا۔ بل کی منظوری کے وقت اپوزیشن بینچوں پر بیٹھیں بڑی بڑی شخصیات خاموش رہیں۔ یاد رہے کہ انکم ٹیکس دوسرے ترمیمی بل کو اپوزیشن نے منی بجٹ قرار دیا تھا۔ سینیٹ نے 2016ء کے ساتھ 2017ء میں انکم ٹیکس بل کے نفاذ کی منظوری دیدی۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے 3 اضافی سفارشات کے ساتھ بل منظور کیا تھا جو بغیر کسی مخالفت منظور کرکے قومی اسمبلی کو بھجوا دیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 508707

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/508707/حکومت-نے-انکم-ٹیکس-ترمیمی-بل-2015-اپوزیشن-کی-حمایت-سے-منظور-کرا-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org