QR CodeQR Code

مردان میں نادرا دفتر کو سال میں 3 بار خبردار کیا گیا

29 Dec 2015 23:38

اسلام ٹائمز: تیسری سکیورٹی ایڈوائزری ایک دن پہلے یعنی پیر 28 دسمبر کو جاری کی گئی تھی۔ پہلی بار جنوری اور دوسری بار اکتوبر میں خبردار کیا گیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ مردان میں نادرا دفتر پر حملے کا خدشہ پہلے ہی ظاہر کردیا گیا تھا، اس دفتر کو سال میں 3 بار خبردار کیا گیا تھا، تیسری سکیورٹی ایڈوائزری ایک دن پہلے یعنی پیر 28 دسمبر کو جاری کی گئی تھی۔ پہلی بار جنوری اور دوسری بار اکتوبر میں خبردار کیا گیا تھا، سیکورٹی ایڈوائزری میں نادرا دفتر کی سیکورٹی بڑھانے کی ہدایات دی گئی تھیں۔ دوسری طرف مردان خودکش دھماکے کے 12 زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور منتقل کیا گیا، جہاں 5 افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 508912

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/508912/مردان-میں-نادرا-دفتر-کو-سال-3-بار-خبردار-کیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org