0
Wednesday 30 Dec 2015 09:38

علامہ ساجد نقوی کی جانب سے مردان بم دھماکہ کی مذمت

علامہ ساجد نقوی کی جانب سے مردان بم دھماکہ کی مذمت
اسلام ٹائمز۔ علامہ سید ساجد علی نقوی نے ضلع مردان کے نادرا آفس میں بم دھماکہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شرپسند عناصر کے ہاتھوں عام شہریوں کا قتل افسوس ناک قرار دیتے ہوئے درجنوں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس و تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چاہیئے کہ وہ شرپسندوں کے سرغنہ اور سہولت کاروں پر مضبوطی سے ہاتھ ڈالیں اور امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کریں۔ شرپسند عناصر کے ہاتھوں آج بھی عام شہری محفوظ نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک امن و امان کی صورتحال بہتر نہیں ہوگی ملک میں ترقی ناممکن ہے۔
خبر کا کوڈ : 508966
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش