0
Wednesday 30 Dec 2015 23:53

دہشت گرد جنگ جیت رہے ہیں، 40 فیصد امریکیوں کی رائے

دہشت گرد جنگ جیت رہے ہیں، 40 فیصد امریکیوں کی رائے
اسلام ٹائمز۔ ایک سروے سے پتا چلتا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں 11 ستمبر 2001 سے اب تک امریکیوں کی سب سے زیادہ تعداد غیر مطمئن دکھائی دیتی ہے، جب کہ 40 فیصد نے کہا ہے کہ دہشت گرد امریکا کے خلاف لڑائی جیت رہے ہیں۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ تقریباً 3 چوتھائی امریکی اوباما انتظامیہ کی جانب سے انسداد دہشت گردی کی کوششوں پر نکتہ چینی کرتے ہیں، جبکہ اس سے کہیں زیادہ لوگوں نے 2007 میں جب جارج ڈبلیو بش صدر تھے، 61 فیصد نے اسی نوعیت کے جذبات کا اظہار کیا تھا، یہ سروے ’’اوپینین ریسرچ کارپوریشن‘‘‘ نے مشترکہ طور پر کیا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ 55 فیصد ری پبلیکنز کے خیال میں مذہبی شدت پسند سب سے آگے ہیں، جب کہ ڈیموکریٹ پارٹی سے تعلق رکھنے والے 52 فیصد اس عالمی تنازع کو تعطل قرار دیتے ہیں۔

49 فیصد لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ داعش کے شدت پسندوں کے خلاف بَری فوج بھجوانے کے حق میں ہیں جو شام اور قریبی شمال اور مغربی عراق کے ایک وسیع خطے پر قابض ہیں، حالیہ ہفتوں کے دوران ہونے والی دیگر چند جائزہ رپورٹوں سے پتا چلتا ہے کہ معیشت کے برعکس اب ووٹروں میں سلامتی کے بارے میں تشویش زیادہ پائی جاتی ہے، ری پبلیکن پارٹی کے سرکردہ صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ تو یہاں تک کہہ چکے ہیں کہ مسلمانوں کا امریکا میں داخلہ مکمل طور پر بند ہونا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 509189
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش