0
Thursday 31 Dec 2015 12:23

مک مکا کی سیاست کا خاتمہ کریں گے، بیرسٹر سلطان

مک مکا کی سیاست کا خاتمہ کریں گے، بیرسٹر سلطان
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف آزاد کشمیر کی سب سے بڑی عوامی قوت بن چکی ہے، عوام کی بھرپور شمولیت سے ثابت ہو رہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات میں نام و نشان نہیں رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے یہاں اپنی رہائشگاہ پر کرنل (ر) ہدایت اللہ کے صاحبزادے سردار عابد خان کی ساتھیوں سمیت کشمیر پی ٹی آئی میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بیرسٹر سلطان کا کہنا تھا کہ آزاد خطہ سے مک مکا کی سیاست کا خاتمہ کر کے دم لیں گے، عوام کو اب دھوکہ نہیں دیا جا سکتا۔
خبر کا کوڈ : 509269
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش