QR CodeQR Code

کراچی میں رینجرز کے ہاتھوں کالعدم تنظیموں کے 7 دہشتگرد گرفتار

31 Dec 2015 17:16

اسلام ٹائمز: بھتہ خوروں کے خلاف بھی رینجرز کی بھرپور مہم کا آغاز ہوگیا، ترجمان رینجرز کہتے ہیں کہ شہری بھتہ خور عناصر کی اطلاع دیں، ہیلپ لائن 1101 پر کال یا میسج کے ذریعے اطلاع دی جائے، جبکہ قریبی رینجرز ہیڈ کوارٹر سے بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں رینجرز کا بھتہ خوروں کے خلاف بھرپور ایکشن جاری ہے، تابڑ توڑ کارروائیوں میں سات دہشتگردوں کو گرفتار کرکے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بھتہ خوروں کے خلاف رینجرز کی بھرپور مہم کا آغاز ہوگیا، ترجمان رینجرز کہتے ہیں کہ شہری بھتہ خور عناصر کی اطلاع دیں، ہیلپ لائن 1101 پر کال یا میسج کے ذریعے اطلاع دی جائے، جبکہ قریبی رینجرز ہیڈ کوارٹر سے بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ دوسری جانب رینجرز نے کراچی میں تابڑ توڑ کارروائیاں کرکے سات دہشت گردوں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ رضویہ اور پی ای سی ایچ ایس سے کالعدم تنظیم کے چار دہشت گردوں کو گرفتار کیا۔ دہشتگردوں کو پہلے سے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر پکڑا گیا، جو فرقہ وارانہ قتل میں ملوث ہیں۔ دوسری کارروائی مدینہ کالونی میں کی گئی، جہاں سے تین دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا، ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، جن سے گیارہ ہتھیار بھی برآمد کئے گئے۔


خبر کا کوڈ: 509309

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/509309/کراچی-میں-رینجرز-کے-ہاتھوں-کالعدم-تنظیموں-7-دہشتگرد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org