0
Thursday 31 Dec 2015 23:24

مودی کا دورہ پاکستان، ائیرپورٹ پر مہمان نوازی کے اخراجات پی آئی اے کو پڑ گئے

مودی کا دورہ پاکستان، ائیرپورٹ پر مہمان نوازی کے اخراجات پی آئی اے کو پڑ گئے
اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ہمراہ لاہور آنیوالے وفد کی مہمان نوازی کے اخراجات پی آئی اے انتظامیہ کو ادا کرنا پڑ گئے۔ قومی ایئر لائنز انتظامیہ نے سول ایوی ایشن انتظامیہ کو 2 لاکھ 10 ہزار روپے ادا کر دیئے۔ 25 دسمبر کی شام کابل سے دہلی جاتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اپنے وفد کے ہمراہ لاہور پہنچے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی تو وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے ہمراہ ہیلی کاپٹر پر رائے ونڈ روانہ ہو گئے البتہ ان کے ہمراہ آنیوالے وفد کے 120 افراد لاہور ایئرپورٹ کے اسٹیٹ لاؤنج ہی میں ٹھہرے جہاں ان کی تواضع ہائی ٹی سے کی گئی۔ جس میں چائے، سینڈوچ، بسکٹ، پیسٹریاں، فروٹ کیک اور کھانے پینے کی دیگر اشیاء شامل تھیں۔ ذرائع کے مطابق ہائی ٹی کا مجموعی خرچہ 2 لاکھ 10 ہزار روپے بنا۔ مہمانوں کے لاہور سے روانہ ہو جانے کے بعد سول ایوی ایشن انتظامیہ نے پی آئی اے حکام کو خط کے ذریعے اخراجات سے آگاہ کیا جسے قبول کرتے ہوئے پی آئی اے لاہور کے ڈسٹرکٹ منیجر سلیم شاہانی نے 2 لاکھ 10 ہزار روپے کی ادائیگی سول ایوی ایشن کو کر دی ہے۔ اسی طرح پہلے سے خسارے کا شکار ادارے پر مزید اضافی بوجھ ڈال دیا گیا جس پر ملازمین نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 509346
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش