0
Friday 1 Jan 2016 00:15

سرکاری محکموں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کیے جائینگے، حفیظ الرحمان

سرکاری محکموں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کیے جائینگے، حفیظ الرحمان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے کہا ہے کہ سرکاری محکموں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کیے جائینگے۔ صوبے کی ترقیاتی منصوبوں میں تیزی لائی جائے، صوبائی حکومت کے پاس ترقیاتی فنڈز موجود ہیں شفاف طریقے کار کے مطابق ترقیاتی فنڈز استعمال کیے جائیں۔ وفاقی حکومت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ گلگت بلتستان کو اضافی ترقیاتی فنڈز بھی مہیا کیے جائینگے۔ جولائی کے پہلے ہفتے میں ترقیاتی بجٹ کے ریلیز ہونے سے ترقیاتی منصوبوں کی جلدازجلد تعمیر میں مدد ملے گی۔ وزیراعلٰی نے کہا ہے کہ اداروں کے مابین کے کواڈرنیشن کو بڑھایا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ سے عوام کو سہولیات فراہم کیے جاسکے۔ ایگزیکٹو مجسٹریسی کے نظام کو مکمل طور پر بحال کیا جارہا ہے، جس سے عوام کو بروقت ریلیف فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔ تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز ماہانہ بنیادوں پر سرکاری اداروں کا اجلاس کا انعقاد کریں۔ بجلی کی لوڈشیڈنگ ماضی کی نسبت بہتر ہے، محکمہ برقیات اسی شیڈول کو برقرار رکھتے ہوئے پورے موسم سرما میں 8 گھنٹے عوام کو بجلی کی فراہمی یقینی بنائیں۔ آئندہ سال لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہماری حکومت کا ٹارگیٹ ہے، جس کیلئے ابھی سے حکمت عملی بنائی جائیے۔
خبر کا کوڈ : 509363
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش