QR CodeQR Code

ایکنک نے ودہولڈنگ ٹیکس کی موجودہ شرح میں 31 جنوری تک توسیع کردی

1 Jan 2016 00:21

اسلام ٹائمز: اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں رواں موسم سرما کے دوران باون روز کیلئے آر ایل این جی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو ساٹھ ایم ایم سی ایف سی ڈی گیس فراہم کرنے کی بھی منظوری دیدی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کیلئے ود ہولڈنگ ٹیکس کی موجودہ شرح میں اکتیس جنوری تک توسیع اور موسم سرما کے دوران ٹیکسٹائل ملوں کو ساٹھ ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہمی کی منظوری دیدی ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ودہولڈنگ کی موجودہ اعشاریہ تین فیصد کی شرح میں ایک ماہ توسیع کی منظوری دیدی ہے جبکہ قل ازیں بینکوں سے لین دین پر ودہولڈنگ ٹیکس کی اعشاریہ تین فیصد شرح اکتیس دسمبر تک نافذ العمل تھی جس میں اب مزید ایک ماہ کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ حکومت نے رواں مالی سال یکم جولائی کو نان فائلرز کیلئے اعشاریہ چھ فیصد کی شرح سے ودہولڈنگ ٹیکس نافذ کیا تھا جس کو تاجروں کیساتھ مذاکرات کے بعد کم کرکے اعشاریہ تین فیصد کر دیا گیا۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں رواں موسم سرما کے دوران باون روز کیلئے آر ایل این جی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو ساٹھ ایم ایم سی ایف سی ڈی گیس فراہم کرنے کی بھی منظوری دیدی گئی ہے۔ اجلاس میں وزارت تجارت نے برآمد کی کارکردگی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ کمیٹی نے متعلقہ وزارتوں کو برآمد بڑھانے کیلئے برآمدکندگان کے ساتھ قریب روابط رکھنے کی ہدایت کی۔


خبر کا کوڈ: 509364

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/509364/ایکنک-نے-ودہولڈنگ-ٹیکس-کی-موجودہ-شرح-میں-31-جنوری-تک-توسیع-کردی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org