0
Friday 1 Jan 2016 02:23

ایران نے مہدی ہنر دوست کو پاکستان میں نیا سفیر تعینات کردیا

ایران نے مہدی ہنر دوست کو پاکستان میں نیا سفیر تعینات کردیا
 ⁠اسلام ٹائمز۔ جمہوری اسلامی ایران نے پاکستان میں مہدی ہنر دوست کو نیا سفیر تعینات کر دیا۔ نئے سفیر مہدی ہنر دوست سفارتکاری میں تیس سال کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، مہدی ہنر دوست کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنائیں گے۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے علی رضا حقیقیان پاکستان میں ایران کے سفیر تھے، جو اپنی مدت پوری کرنے کے بعد واپس تہران چلے گئے ہیں۔ دوسری جانب جمعرات کو جمہوری اسلامی ایران، سری لنکا اور کیوبا کے سفیروں نے صدر ممنون حسین کو اپنی اسناد ایوان صدر میں منعقدہ ایک شاندار تقریب میں پیش کیں۔ سفیران کرام کو بگی میں ایوان صدر کے مرکزی دروازے پر لایا گیا، جہاں پر پاکستان اور سری لنکا، کیوبا اور ایران کے قومی ترانے بھی پیش کئے گئے۔ اس موقع پر پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے سفراء حضرات کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ تقریب کے اختتام پر ایران، سری لنکا اور کیوبا کے سفیروں نے فرداً فرداً صدر مملکت سے ملاقات بھی کی۔ صدر مملکت نے گفتگو کے دوران کہا کہ پاکستان تمام ملکوں بالخصوص اپنے خطے کے ممالک سے دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے، تاکہ خطہ امن و استحکام اور خوش حالی کا گہوارہ بن سکے۔ پاکستان سرمایہ کاری کے بہترین مواقع فراہم کرنے والا ملک ہے، جس سے سرمایہ کاروں کو فائدہ اٹھانا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 509372
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش