QR CodeQR Code

پاکستان کسٹمز نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

1 Jan 2016 18:38

اسلام ٹائمز: ڈپٹی کلکٹر کسٹمز ڈیپارچر علی رضا کے مطابق زیورات چار کارٹنز میں بک کئے گئے تھے، اسمگل شدہ زیورات جعلی ناموں اور کمپنیوں کے پتے پر بھیجے گئے تھے، واقعہ کی ایف آئی آر درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان کسٹمز انٹرنیشنل ڈیپارچر پیٹرولنگ سیل نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کسٹمز نے خفیہ اطلاع پر تلاشی کے دوران بینکاک سے انٹرنیشنل میل کے ذریعے کراچی بھیجے گئے 63 لاکھ سے ذائد مالیت کے چاندی کے زیورات اور قیمتی پتھر برآمد کرلیے ہیں۔ زیورات چار کارٹنز میں بک کئے گئے تھے۔ اسمگل شدہ زیورات جعلی ناموں اور کمپنیوں کے پتے پر بھیجے گئے تھے۔ ڈپٹی کلکٹر کسٹمز ڈیپارچر علی رضا کے مطابق واقعہ کی ایف آئی آر درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 509423

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/509423/پاکستان-کسٹمز-نے-جناح-انٹرنیشنل-ایئرپورٹ-پر-اسمگلنگ-کی-کوشش-ناکام-بنا-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org