0
Friday 1 Jan 2016 20:29

خوشاب، میانوالی، چکوال میں پولیس کا گرینڈ آپریشن شروع کر دیا گیا

خوشاب، میانوالی، چکوال میں پولیس کا گرینڈ آپریشن شروع کر دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ پنجاب پولیس کی جانب سے سرگودہا رینج کے تینوں اضلاع میں آپریشن شروع کر رکھا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس آپریشن کی نگرانی آر پی او سرگودھا کر رہے ہیں۔ خوشاب میں بھی آر پی او کی زیر نگرانی جرائم کے خاتمہ اور مجرمان کی سرکوبی کیلئے اشتہاری ملزمان کے خلاف آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ آپریشن میں ڈی پی او خوشاب فیصل گلزار، تین ڈی ایس پی، 13انسپکٹر، 43اے ایس آئی اور 164 پولیس کانسٹیبلوں کے علاوہ ایلیٹ فورس کی 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ڈی پی او خوشاب فیصل گلزار نے میڈیا کو بتایا ہے کہ خطرناک اشتہاری مجرمان کے خلاف یہ آپریشن بیک وقت تین اضلاع خوشاب، میانوالی اور چکوال میں شروع کیا گیا ہے۔ ضلع خوشاب میں آپریشن کیلئے تین سیکٹر گولیوالی، انگہ اور سرائے میانی میں قائم کئے گئے ہیں، مختلف علاقوں میں 13 سب سیکٹر تشکیل دیئے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 509431
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش