QR CodeQR Code

ملتان، مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام ہفتہ وحدت کے حوالے سے میلاد مصطفی(ص) موٹرسائیکل ریلی

1 Jan 2016 19:57

اسلام ٹائمز: ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ قاضی نادر حسین علوی کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان سمیت دنیا بھر میں پیغنبر اکرم کی سیرت کو اپنانے کی ضرورت ہے۔ کاش ہمارے حکمران ہوش کے ناخن لیں اور ملک میں رہنے والے شہریوں کو اُن کے حقوق دیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملتان کے زیراہتمام ہفتہ وحدت اور عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے سلسلے میں سالانہ ''میلاد مصطفی موٹر سائیکل ریلی'' نماز جمعہ کے بعد جامع مسجد الحسین نیو ملتان سے نکالی گئی، ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی، ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ قاضی نادر حسین علوی، علامہ غلام مصطفی انصاری، مولانا عمران ظفر، ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد عباس صدیقی، سید قمر عباس زیدی، ثقلین نقوی، انجینیئر مہر سخاوت علی، سید علی رضا نقوی، سید وسیم عباس زیدی اور دیگر نے کی۔ ریلی میں سینکڑوں موٹر سائیکل سوار عشاق رسالت (ص) نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے سبز پرچم اُٹھا رکھے تھے، ریلی جامع مسجد الحسین نیو ملتان سے شروع ہوئی جو رحیم چوک، دولت گیٹ چوک، حسین آگاہی سے ہوتی ہوئی چوک گھنٹہ گھر پہنچی جہاں ریلی جلسے میں تبدیل ہوگئی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ قاضی نادر حسین علوی نے کہا کہ لبیک یارسول اللہ (ص) ریلی اپنے رسول سے عقیدت کا اظہار ہے۔ اس وقت پاکستان سمیت دنیا بھر میں پیغنبر اکرم کی سیرت کو اپنانے کی ضرورت ہے۔ کاش ہمارے حکمران ہوش کے ناخن لیں اور ملک میں رہنے والے شہریوں کو اُن کے حقوق دیں۔ ریلی میں شریک لوگوں نے'' لبیک یارسول اللہ ''اور لبیک یاحسین ''کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے، جلسے کے آخر میں عالم ا سلام اور مملکت پاکستان کی سلامتی کے لیے دعائیں کی گئیں اور دعائے وحدت کی تلاوت کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 509434

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/509434/ملتان-مجلس-وحدت-مسلمین-کے-زیراہتمام-ہفتہ-حوالے-سے-میلاد-مصطفی-ص-موٹرسائیکل-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org