0
Friday 1 Jan 2016 00:07

امریکہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، سرگئی لاوروف

شام مخالف مسلح گروہوں کی امریکی حمایت کیوجہ سے مشرق وسطی میں دہشتگرد گروہوں کو قدم جمانے کا موقع ملا
امریکہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، سرگئی لاوروف
اسلام ٹائمز۔ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے امریکہ کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے بڑی رکاوٹ قرار دے دیا ہے۔ روسی وزیر خارجہ نے ماسکو سے جاری بیان میں کہا کہ امریکہ خود کو الگ قوم تصور کرتا ہے اور یہ سمجھتا ہے کہ دنیا کے تمام ملکوں پر اپنا کنٹرول قائم کر لے گا۔ سرگئی لاورف نے کہا کہ امریکہ کی یہی سوچ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے اور امریکہ کی قیادت میں داعش مخالف اتحاد بھی اسی سوچ کے تحت قائم کیا گیا۔ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے شام اور عراق میں داعش کے خلاف جنگ کے لئے 2014ء میں ایک فوجی اتحاد قائم کیا تھا، جس کے بعد سے امریکہ شام میں داعش کے خلاف حملوں کے ساتھ ساتھ شامی حکومت کے مسلح مخالفین کی مالی اور عسکری حمایت بھی کر رہا ہے۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے مزید کہا کہ امریکہ کی جانب سے شام مخالف مسلح گروہوں کی حمایت کی وجہ سے مشرق وسطی میں دہشت گرد گروہوں کو قدم جمانے کا موقع ملا۔
خبر کا کوڈ : 509470
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش