QR CodeQR Code

امریکہ کا ایران کے میزائل پروگرام پر پابندیاں لگانے کا ارادہ ملتوی

2 Jan 2016 01:49

اسلام ٹائمز: امریکی حکام کے مطابق پابندیوں کی تجویز ”زیر غور رہے گی“ مگر اخبار کے مطابق یہ واضح نہیں کہ کیا واقعی اور کب یہ پابندیاں عائد کی جائیں گے۔ حکام نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ اس قسم کی اقتصادی پابندیاں ایران کے ساتھ اس برس ہونے والے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کریں گی۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ وائٹ ہائوس نے ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر پابندیاں لگانے کا ارادہ ملتوی کر دیا ہے۔ امریکی اخبار "وال اسٹریٹ جرنل“ کے مطابق وائٹ ہائوس نے ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر پابندیاں لگانے کا ارادہ ملتوی کر دیا ہے۔ امریکی حکام اس ہفتے کے اوائل میں ایران، ہانگ کانگ اور متحدہ عرب امارات میں 12 افراد اور کمپنیوں کے خلاف پابندیوں کے اعلان کا ارادہ رکھتے تھے۔ حکام کے مطابق پابندیوں کی تجویز ”زیر غور رہے گی“ مگر اخبار کے مطابق یہ واضح نہیں کہ کیا واقعی اور کب یہ پابندیاں عائد کی جائیں گے۔ حکام نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ اس قسم کی اقتصادی پابندیاں ایران کے ساتھ اس برس ہونے والے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کریں گی۔ تاہم ایران اس سے اختلاف کرتا ہے اور اس نے کہا ہے کہ نئی پابندیاں جوہری معاہدے کے خلاف ہیں۔


خبر کا کوڈ: 509486

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/509486/امریکہ-کا-ایران-کے-میزائل-پروگرام-پر-پابندیاں-لگانے-ارادہ-ملتوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org