QR CodeQR Code

بھارت، پٹھان کوٹ ایئربیس پر حملہ،2 فوجی اور 4 حملہ آور ہلاک

2 Jan 2016 10:13

اسلام ٹائمز: بھارتی میڈیا کے مطابق سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ دہشت گرد پولیس وین میں ایئربیس میں داخل ہوئے، حملے میں 6 سے7 حملہ آور ملوث ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتی پنجاب کے شہر پٹھان کوٹ کے ایئربیس پر دہشت گردوں نےحملہ کر دیا جس میں 4 حملہ آور اور دو فوجی ہلاک ہو گئے۔ سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، دہشت گرد فوجی وردی پہنے ہوئے تھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایئربیس اور اطراف کا علاقہ سیل کر دیا گیا ہے، ہیلی کاپٹرز فضا میں اڑ رہے ہیں جبکہ فوج کے کمانڈو یونٹ کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔ دہشت گرد پولیس وین میں ایئربیس میں داخل ہوئے، حملے میں 6 سے7 حملہ آور ملوث ہیں۔ دہشت گرد ایئربیس کے قریب عمارت میں چُھپے ہوئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور پولیس وین چھین کر فضائی اڈے میں داخل ہوئے، کچھ متضاد اطلاعات ہیں کہ دہشت گردوں نے فوج کی گاڑی ہائی جیک کی، سرچ آپریشن جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 509487

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/509487/بھارت-پٹھان-کوٹ-ایئربیس-پر-حملہ-2-فوجی-اور-4-آور-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org