0
Saturday 2 Jan 2016 11:17

کابل، غیرملکیوں کے ریستوران پر خودکش حملہ، 2 افراد ہلاک، 16 زخمی

کابل، غیرملکیوں کے ریستوران پر خودکش حملہ، 2 افراد ہلاک، 16 زخمی
اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش حملے کے نتجے میں دو افراد ہلاک جبکہ 16 زخمی ہوگئے ہیں۔ افغان حکام کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق خودکش حملے میں فرانسیسی ریستوران کو نشانہ بنایا گیا ہے، تاہم حملے میں ہلاک یا زخمی ہونے والے تمام افراد کا تعلق افغانستان سے ہے، جبکہ جائے وقوعہ سے ایک حملہ آور کو زندہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔ حملے کی ذمہ داری تحریک طالبان افغانستان نے قبول کرلی ہے۔ حملے کے فوری بعد علاقے میں گولیاں چلنے کی آوازیں بھی سنائی دیں۔ خبر رساں ادرے رویٹرز کے مطابق حملے میں ایک بارہ سالہ بچے بھی ہلاک ہوا پے۔ گذشتہ ماہ شدت پسندوں نے سپین کے سفارت خانے سے منسلک ایک گیسٹ ہاؤس پر حملہ کیا تھا، جس میں دو ہسپانوی پولیس آفسر سمیت چھ افراد ہلاک ہوئے تھے۔ تیمانی کا علاقے جہاں خودکش حملہ کیا گیا ہے، وہاں زیادہ تر غیر ملکی سفارت خانے اور سرکاری عمارتیں ہیں۔ دھماکے سے نزدیلی عمارتوں کے شیشیے ٹوٹ گئے۔ یہ حملے ایسے وقت پر ہوئے ہیں جب افغانستان اور پاکستان طالبان سے دوبارہ بات چیت کا آغاز کرنے کی کوشش کر رہے۔ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جولائی میں ملا عمر کی ہلاکت کے بعد سے تعطل کا شکار ہے۔ افغان مصالحتی عمل سے متعلق افغانستان، پاکستان، امریکہ اور چین کے درمیان بات چیت 11 جنوری کو پاکستان میں ہو رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 509516
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش