QR CodeQR Code

آیت اللہ باقر نمر کا خون سعودیہ کیلئے تباہی اور بربادی کا باعث بنے گا، علامہ شبیر میثمی

2 Jan 2016 19:43

اسلام ٹائمز: ایک بیان میں ایس یو سی کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ شیخ باقر نمر کا خوں رائیگاں نہیں جائے گا، اس مظلوم اور عظیم انسان کی خدمات سامنے آئیں گی، خدا ہم سب کو اس ظلم و ستم پر صبر عطا کرے اور ہم ہمیشہ مظلوم کے حامی اور ظالم کے دشمن رہیں۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ آیت اللہ شیخ باقر نمر کا خون سعودیہ کے لئے تباہی اور بربادی کا باعث بنے گا۔ ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی مختلف شکلیں ہوتی ہیں، اس میں سے ایک ریاستی دہشت گردی ہوتی ہے اور ریاستی دہشت گردی میں کبھی جنت البقیع کی قبروں کو مسمار کیا جاتا ہے تو کبھی رسول خدا (ص) کی جائے پیدائش کو مٹایا جاتا ہے، تمام اسلامی آثار قدیمہ کو مٹایا جاتا ہے، وہیں پر ایسی شخصیات کو ختم کیا جاتا ہے جو دین کا ستون ہوتے ہیں، آج آیت الله شیخ باقر النمر کی شہادت پر حضرت امام زمانہ (ع)، مراجع کرام، رہبر معظم آیت الله سید علی خامنہ ای اور علامہ سید ساجد علی نقوی اور تمام مومنین کو تسلیت پیش کرتا ہوں اور یقین رکھتا ہوں کہ شیخ باقر نمر کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، اس مظلوم اور عظیم انسان کی خدمات سامنے آئیں گی اور یہ سعودیہ کے لئے تباہی اور بربادی کا باعث بنیں گی، خدا ہم سب کو اس ظلم و ستم پر صبر عطا کرے اور ہم ہمیشہ مظلوم کے حامی اور ظالم کے دشمن رہیں۔


خبر کا کوڈ: 509681

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/509681/آیت-اللہ-باقر-نمر-کا-خون-سعودیہ-کیلئے-تباہی-اور-بربادی-باعث-بنے-گا-علامہ-شبیر-میثمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org