QR CodeQR Code

سعودی وزیرخارجہ دو روزہ سرکاری دورے پر کل اسلام آباد پہنچیں گے

2 Jan 2016 21:15

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق، سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر پاکستانی قیادت کو سعودی عرب کی قیادت میں بننے والے چونتیس ممالک پر مبنی فوجی اتحاد پر اعتماد میں لیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ سعودی وزیر خارجہ دو روزہ اہم سرکاری دورے پر کل اسلام آباد پہنچیں گےجہاں وہ پاکستانی قیادت کو دہشتگردی کیخلاف بننے والے چونتیس ممالک پر مبنی فوجی اتحاد پر اعتماد میں لیں گے۔ تفصیلات کے مطابق، سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر اہم دو روزہ سرکاری دورے پر اتوار کو اسلام آباد پہنچیں گے۔ سعودی وزیرخارجہ، وزیراعظم نواز شریف اور مشیر امور خارجہ سرتاج عزیز سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ ذرائع کے مطابق، سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر پاکستانی قیادت کو سعودی عرب کی قیادت میں بننے والے چونتیس ممالک پر مبنی فوجی اتحاد پر اعتماد میں لیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اہم ملاقات میں فوجی اتحاد میں پاکستان کی شمولیت اور کردار پر بھی تفصیلی بات کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی وزیر خارجہ پاکستانی قیادت کو مشرق وسطی کی تازہ ترین صورتحال سے بھی آگاہ کریں گے۔ دفترخارجہ کے مطابق، سعودی وزیر خارجہ اور مشیر امور خارجہ سرتاج عزیز اتوار کی شام جوائنٹ میڈیا بریفنگ دیں گے۔


خبر کا کوڈ: 509710

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/509710/سعودی-وزیرخارجہ-دو-روزہ-سرکاری-دورے-پر-کل-اسلام-آباد-پہنچیں-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org