QR CodeQR Code

شیخ نمر کی شہادت، شیعہ تنظیموں کا مشترکہ احتجاج کرنے کا اعلان

2 Jan 2016 23:18

اسلام ٹائمز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی آفس میں مجلس وحدت مسلمین، امامیہ آرگنائزیشن پاکستان اور آئی ایس او پاکستان کا مشترکہ اجلاس ہوا، جس میں آئی ایس او، آئی او اور ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماوں نے شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب میں شیعہ انقلابی رہنما شیخ نمر کی سزائے موت کے ذریعے شہادت کیخلاف پاکستان کی شیعہ تنظیموں نے بھرپور احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی آفس میں مجلس وحدت مسلمین، امامیہ آرگنائزیشن پاکستان اور آئی ایس او پاکستان کا مشترکہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی، مرکزی سیکرٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی، صوبائی سیکرٹری سیاسیات اسد عباس نقوی، امامیہ آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی رہنما لال مہدی خان، آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر علی مہدی، مرکزی نائب صدر سرفراز نقوی، مرکزی سینئر نائب صدر احسن نقوی، سابق مرکزی صدور سرفراز حسینی، اطہر عمران، تہور عباس اور معروف شیعہ رہنما افسر رضا خان سمیت تمام نمائندہ شخصیات نے شریک کی۔ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ کل دن دو بجے لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ 


خبر کا کوڈ: 509745

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/509745/شیخ-نمر-کی-شہادت-شیعہ-تنظیموں-کا-مشترکہ-احتجاج-کرنے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org