QR CodeQR Code

صوبائی خودمختاری واپس لینے سے وفاق مشکل میں پڑ جائے گا، رضا ربانی

2 Jan 2016 23:36

اسلام ٹائمز: تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹ کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ اٹھار ہویں آئینی ترمیم متفقہ طور پر منظور کی گئی، تمام اکائیوں نے اسے تسلیم کیا، صوبوں کو خود مختاری دی گئی، اب وفاق کا صوبوں کے لیے مزید مسائل پیدا کرنا درست نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ صوبائی خود مختاری پر سیاہ بادل منڈ لا رہے ہیں، اگر صوبائی خودمختاری واپس لی گئی تو نقصان ہوگا، ملک میں مزید تجربات کی گنجائش نہیں۔ درالصحت اسپتال میں ماڈرن آئی سی یو کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹ کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ اٹھار ہویں آئینی ترمیم متفقہ طور پر منظور کی گئی، تمام اکائیوں نے اسے تسلیم کیا، صوبوں کو خود مختاری دی گئی، اب وفاق کا صوبوں کے لیے مزید مسائل پیدا کرنا درست نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ قوتیں سردھڑ کی بازی لگا رہی ہیں کہ صحت و تعلیم کے شعبے وفاق کو واپس مل جائیں، صحت اور تعلیم صوبائی معاملہ ہے لیکن اسلام آباد نے ابھی تک ان شعبوں پر قبضہ جما رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو صحت کی سہولتیں فراہم کرے، اب اسپتالوں کو بھی تجارت کی طرح چلایا جارہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 509759

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/509759/صوبائی-خودمختاری-واپس-لینے-سے-وفاق-مشکل-میں-پڑ-جائے-گا-رضا-ربانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org