0
Saturday 2 Jan 2016 23:52

دنیا بھر کے بیدار عوام مجاہد شہید شیخ باقر النمر کے عدالتی قتل کے خلاف آواز بلند کریں، علامہ مقصود ڈومکی

دنیا بھر کے بیدار عوام مجاہد شہید شیخ باقر النمر کے عدالتی قتل کے خلاف آواز بلند کریں، علامہ مقصود ڈومکی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سربراہ علامہ مقصود علی ڈومکی نے سعودی عرب کے ممتاز انقلابی رہنما آیة اللہ شیخ باقرالنمر کی المناک شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حق و سچ کی آواز کو قتل و غارت کے ذریعے نہیں دبایا جاسکتا، حق گوئی اور بے باکی شیخ باقرالنمر کا جرم تھا۔ شہید النمر اتحاد بین المسلمین کے داعی اور اور امریکہ اور اسرائیل کے مخالف انقلابی رہنما تھے، جنہوں نے موروثی خاندانی بادشاہت میں سعودی عوام کے حقوق غصب کئے جانے پر شدید تنقید کی۔ قید و بند کی صعوبتیں انہیں راہ حق سے نہ ہٹا سکین۔ انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار ہر مہذب معاشرے میں انسان کا بنیادی حق سمجھا جاتا ہے۔ آج کی مہذب دنیا میں اپنی قوم کے حقوق کے لئے آواز بلند کرنے اور پرامن جدوجہد کے باعث شیخ باقر النمر کو تختہ دار پر لٹکایا گیا۔ درجنوں معصوم انسانوں کو پھانسی کے پھندے پر لٹکانے سے شاہی نظام مضبوط نہیں بلکہ مزید کمزور ہوگا۔ حقوق انسانی کے عالمی ادارے اور دنیا بھر کے بیدار عوام مجاہد شہید شیخ باقر النمر کے عدالتی قتل کے خلاف آواز بلند کریں۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر انقلابی رہنماء شیخ باقر النمر اور ان کے سینتالیس ساتھیوں کے قتل کے خلاف اتوار تین جنوری کو ملک بھر میں یوم احتجاج اور یوم سیاہ کے طور پر منایا جا ئے گا۔
خبر کا کوڈ : 509764
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش