QR CodeQR Code

گلگت بلتستان کی کالعدم جماعتیں داعش کے پرچم تلے جمع ہو رہی ہیں، آغا راحت الحسینی

3 Jan 2016 03:19

اسلام ٹائمز: جی بی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے گلگت کے نامور عالم دین کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت دہشتگردی کے خاتمے کیلئے نہ صرف مخلص نہیں بلکہ مکمل طور پر جانبدار ہے، لہٰذا ہم پاکستان آرمی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سکیورٹی امور کی نگرانی کرے۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے نامور عالم دین حجت الاسلام علامہ آغا راحت حسین الحسینی نے کہا ہے کہ کالعدم اور شدت پسند جماعتیں گلگت بلتستان میں داعش کے پرچم تلے جمع ہو رہی ہیں، جنکے خلاف سخت کارروائی عمل میں لاکر قومی سالمیت کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وفاق اور گلگت بلتستان میں کالعدم قرار دی جانے والی تمام تنظیمیں داعش کی حامی ہیں، جو تخریب کاری کے لئے تیار ہیں۔ داعش کے پلیٹ فارم پر جمع ہونے والی کالعدم جماعتوں کی کڑی نگرانی کی جائے اور انکی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائے۔ آغا راحت حسینی نے کہا کہ گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت دہشتگردی کے خاتمے کے لئے نہ صرف مخلص نہیں بلکہ مکمل طور پر جانبدار ہے، لہٰذا ہم پاکستان آرمی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ گلگت بلتستان کی حساسیت کے پیش نظر یہاں کے سکیورٹی امور کی نگرانی کرے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں  10 کور کمانڈر کا دورہ خطے کے امن کے لئے نیک شگون ہے۔


خبر کا کوڈ: 509803

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/509803/گلگت-بلتستان-کی-کالعدم-جماعتیں-داعش-کے-پرچم-تلے-جمع-ہو-رہی-ہیں-ا-غا-راحت-الحسینی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org