0
Sunday 3 Jan 2016 12:12

پشاور میں فورسز کے قافلے کے قریب دھماکا

پشاور میں فورسز کے قافلے کے قریب دھماکا
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں ٹول پلازہ کےقریب سیکیورٹی فورسز کے قافلے کے قریب دھماکے میں 3 اہلکار معمولی زخمی ہو گئے۔ دھماکے سے سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو نقصان پہنچا۔ تفصیلات کے مطابق ٹول پلازہ پر سڑک کنارے سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں گاڑی کو نقصان پہنچا اور اس میں سوار 3 اہلکار معمولی زخمی ہو گئے، زخمی اہلکاروں کو موقع پر طبی امداد دے کر فارغ کر دیا گیا۔ ٹرک میں 15 اہلکار سوار تھے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دیں ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بم سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا تاہم فوری طور پر دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہو سکی۔
خبر کا کوڈ : 509859
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش