QR CodeQR Code

سنی اتحاد کونسل نے اسلامی نظریاتی کونسل کی تشکیل نو کا مطالبہ کردیا

3 Jan 2016 15:48

اسلام ٹائمز: ایک بیان میں رہنماوں نے کہا ہے کہ تمام مسالک کو اسلامی نظریاتی کونسل میں نمائندگی دی جائے۔ اسلامی نظریاتی کونسل کے اراکین نے آپس میں دست و گریبان ہو کر پوری دنیا میں پاکستان کے وقار کو مجروح کیا۔


اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل کے مرکزی رہنماؤں صاحبزادہ حسین رضا ایڈووکیٹ، مفتی محمد حسیب قادری، مولانا محمد اکبر نقشبندی، صاحبزادہ مطلوب رضا اور مفتی محمد رمضان جامی نے اپنے مشترکہ بیان میں مطالبہ کیا ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی فی الفور تشکیل نو کی جائے۔ اہلسنّت مکتبہ فکر کو اکثریت ہونے کی وجہ سے اسلامی نظریاتی کونسل میں مناسب نمائندگی کی جائے۔ سنی اتحاد کونسل اسلامی نظریاتی کونسل کی طرف سے وزارت قانون کو بجھوائی گئی علماء کی نامزدگی کی لسٹ کو مسترد کرتی ہے۔ اہلسنّت بریلوی ملک میں اکثریت رکھتے ہیں اور اکثریت والے مکتبہ فکر کو اس کی نمائندگی دی جائے۔ اسلامی نظریاتی کونسل میں جید علماء کرام کو شامل کیا جائے۔ غیر مصدقہ اسناد کے مالک علماء کرام کو کسی صورت کونسل میں شامل نہ کیا جائے۔ تمام مسالک کو اسلامی نظریاتی کونسل میں نمائندگی دی جائے۔ اسلامی نظریاتی کونسل کے اراکین نے آپس میں دست و گریبان ہو کر پوری دنیا میں پاکستان کے وقار کو مجروح کیا۔ اسلامی نظریاتی کونسل اسلامی اصولو ں پر کوئی سمجھوتہ نہ کرے۔ اسلامی نظریاتی کونسل ایک مقدس ادارہ ہے لیکن موجودہ چند شر پسند عناصر سستی شہرت کیلئے کونسل کیلئے بدنامی کا سبب بن رہے ہیں۔ رہنماؤں نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کو سیاسی اثر و رسوخ سے پاک کیا جائے۔ اسلامی نظریاتی کونسل کے موجودہ چند اراکین فرقہ وارانہ سوچ کے مالک ہیں۔ موجودہ اراکین نہ تو دینی علوم کو جانتے ہیں اور نہ دنیاوی علوم و فنون سے آگاہ ہیں۔ اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن کیلئے سیاسی سفارشوں کو ختم کرکے میرٹ پر فیصلے کئے جائیں۔ آج کے پر فتن دور میں سنجیدہ اور جید علماء کی قوم کو ضرورت ہے۔


خبر کا کوڈ: 509919

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/509919/سنی-اتحاد-کونسل-نے-اسلامی-نظریاتی-کی-تشکیل-نو-کا-مطالبہ-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org