0
Sunday 3 Jan 2016 20:13

کرک، باراتیوں کی بس کا سلنڈر پھٹ گیا، 14 افراد جاں بحق

کرک، باراتیوں کی بس کا سلنڈر پھٹ گیا، 14 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ کرک میں باراتیوں کی بس کا گیس سلنڈر پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 14 ہوگئی ہے۔ پولیس کے مطابق حادثہ کرک کے علاقے کندہ خرم کے مقام پر پیش آیا۔ حادثے میں 4 خواتین سمیت 14 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 3 افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ باراتیوں کی بس دائود شاہ سے ٹیری آرہی تھی۔
خبر کا کوڈ : 510008
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش