0
Sunday 3 Jan 2016 20:20

اقتصادی راہداری منصوبے پر تحفظات دور کیے جائیں، مولانا فضل الرحمان

اقتصادی راہداری منصوبے پر تحفظات دور کیے جائیں، مولانا فضل الرحمان
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبے پر تحفظات دور کیے جائیں، راہداری قومی تعمیر و ترقی کا منصوبہ ہے، تمام صوبوں کو فائدہ پہنچنا چاہیے۔ جے یو آئی (ف) کے سربراہ کا پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چین کی پاکستان میں سرمایہ کاری سے متعلق سوالات کے جواب ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی ترقی کے لیے قومی سطح پر ہمیں یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا، راہداری روٹ میں تبدیلی سے سیاسی جماعتوں میں تشویش پائی جاتی ہے، اقتصادی راہداری سے متعلق شکوک و شبہات دور کرنے کی ضرورت ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ ڈیڈ لاک نہیں چاہتے، حقائق سے حکومت کو آگاہ کرنا ضروری ہے۔
خبر کا کوڈ : 510011
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش