0
Sunday 3 Jan 2016 20:38

ریاستی اداروں سے متعلق بات کرنا کوئی جرم نہیں، مشیر اطلاعات سندھ

ریاستی اداروں سے متعلق بات کرنا کوئی جرم نہیں، مشیر اطلاعات سندھ
اسلام ٹائمز۔ مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ سندھ میں امن کے قیام کیلئے آئین کی حدود میں رہتے ہوئے بات کی اور کرتے رہیں گے، تاہم وفاق سے دشمنی نہیں چاہتے اور نہ کبھی سندھ کارڈ استعمال کیا۔ سندھ کے ضلع حیدرآباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ وفاق سے کوئی دشمنی نہیں اور نہ ایسی بات کریں گے، جس سے وفاق دشمنی یا علیحدٰگی کا شائبہ بھی آئے، تاہم ملکی وسائل پر تمام پاکستانیوں کا مساوی حق ہے، اور اسی حوالے سے گزشتہ روز بات کی، سندھ میں امن کیلئے آئین کی حدود میں رہتے ہوئے بات کی اور کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں ہر جگہ نفرت کو ہمیشہ شکست ہی ہوئی ہے، وفاق دشمن باتوں پر یقین نہیں، ذاتی اور سیاسی مفادات کی وجہ سے وفاق کو نقصان نہیں پہنچا سکتے، ہمارے رہنماؤں نے ہمیشہ وفاق کی بات کی، جبکہ آصف ذرداری نے بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد بھی پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا۔ مشیر اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ رینجرز اختیارات سے متعلق وفاق کو اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا ہے، ریاستی اداروں سے متعلق بات کرنا کوئی جرم نہیں۔ ان کہنا تھا کہ عمران خان کو دہشت گرد نہیں کہا اور نہ ہی کوئی الزام لگایا، تاہم دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کا معاملہ حساس ہے، عمران خان نے خود اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان کے اسپتال میں طالبان رہنما کا علاج ہوا ہے، اس لئے دہشت گردوں کے علاج کی بات کرنے والوں کیلئے مساوی قانون ہونا چاہئے۔
خبر کا کوڈ : 510015
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش