QR CodeQR Code

شیخ باقرالنمر کی شہادت سعودی شہنشاہیت کے تابوت میں آخر ی کیل ثابت ہوگی، علامہ قاضی نادر علوی

3 Jan 2016 20:54

اسلام ٹائمز: ملتان میں سعودی عرب کے خلاف نکالی جانے والی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم ملتان کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی منافقانہ پالیسیوں کی وجہ سے اس وقت عالم اسلام مشکلات کا شکار ہے، دنیا میں جس مسلم ملک میں بھی دہشت گردی اور انتشار ہے اُس میں آل سعود کا کردار واضح ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ قاضی نادر حسین علوی نے کہا کہ سعودی عرب میں شہید ہونے والے شیخ باقر النمر کے خون نے دنیا بھر کے سامنے سعودی چہرے کو بےنقاب کیا ہے، سعودی عرب جو دیگر ممالک میں مداخلت کر کے جمہوریت کا راگ الاپتا ہے خود اپنے ملک میں کسی ملزم کو اپنے دفاع کا حق ہی نہیں دیتا۔ سعودی عرب کی منافقانہ پالیسیوں کی وجہ سے اس وقت عالم اسلام مشکلات کا شکار ہے۔ دنیا میں جس مسلم ملک میں بھی دہشت گردی اور انتشار ہے اُس میں آل سعود کا کردار واضح ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان میں سعودی عرب کے خلاف نکالی جانے والی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ شیخ باقرالنمر ایک سعودی شہری تھے اور اُن کو القاعدہ کے ساتھ جوڑنا ایک بھونڈا مذاق ہے، کیونکہ ہماری تاریخ گواہ ہے کہ ہم نے کبھی بھی کسی دہشت گرد گروہ یا تنظیم کا ساتھ تو کیا حمایت بھی نہیں کی۔ بعض میڈیا کے ادارے سعودی ریالوں کی نمک خواری کر رہے ہیں اور شیخ باقرالنمر کو ایرانی شہری قرار دے رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 510024

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/510024/شیخ-باقرالنمر-کی-شہادت-سعودی-شہنشاہیت-کے-تابوت-میں-آخر-ی-کیل-ثابت-ہوگی-علامہ-قاضی-نادر-علوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org