0
Monday 4 Jan 2016 14:15

کوئٹہ، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے 5 کلو وزنی بم ناکارہ بنا دیا

کوئٹہ، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے 5 کلو وزنی بم ناکارہ بنا دیا
اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرکے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کو بڑی تباہی سے بچا لیا ہے۔ سکیورٹی فورسز نے کوئٹہ کے علاقے جوائنٹ روڈ میں مچھلی مارکیٹ سے پانچ کلو وزنی بم برآمد کرکے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا۔ جس نے موقع پر پہنچ کر بم کو ناکارہ بنا دیا۔ سکیورٹی فورسز کے مطابق دکان سے بیٹری، تاریں اور دستی بم برآمد ہوا۔ ایف سی ذرائع کا کہنا ہے کہ بم کو ناکارہ بناکر علاقے سے مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ جنہیں تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 510197
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش