0
Monday 4 Jan 2016 17:01

عوام کے منتخب نمائندوں کو کرپشن کے نام پر بدنام کیا جا رہا ہے، آصف زرداری

عوام کے منتخب نمائندوں کو کرپشن کے نام پر بدنام کیا جا رہا ہے، آصف زرداری
اسلام ٹائمز۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عوام کے منتخب نمائندوں کو کرپشن کے نام پر بدنام کیا جا رہا ہے، آئین سے انحراف کرنے والے اور قومی سلامتی کو نقضان پہنچانے والوں کا بھی احتساب کرنا چاہیے۔ ذوالفقار علی بھٹو کے 88ویں یوم پیدائش کے موقع پر پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کسی ادارے یا فرد کو عوام کے حقوق پر قابض نہیں ہونے دیں گے۔ پیپلز پارٹی مذہب کا نام استعمال کرنے والے انتہا پسندوں کو قابض نہیں ہونے دی گی، آصف علی زرداری نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو متفقہ آئین دیا ہے، اس آئین میں کسی بھی تبدیلی کا اختیار صرف اور صرف پارلیمینٹ کو ہے، عدلیہ پارلیمینٹ کے بنائے ہوئے قانون کا جائزہ لے سکتی ہے، خود سے تبدیلی نہیں کر سکتی، آصف علی زرداری نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کے یوم بیدائش پر آئین کے تحفظ کا عزم کرتے ہیں، عوام کے مُنتخب نمائندوں کو کرپشن کے نام پر بدنام کیا جا رہا ہے، آئین سے انحراف کرنے والے اور قومی سلامتی کو نقضان پہنچانے والوں کا بھی احتساب کرنا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 510209
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش