0
Monday 4 Jan 2016 19:11

پاکستان اور بھارت باہمی تعاون اور بات چیت کا عمل جاری رکھیں، چین

پاکستان اور  بھارت باہمی تعاون اور بات چیت کا عمل جاری رکھیں، چین
اسلام ٹائمز۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے بیجنگ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی بہتری اسی میں ہے کہ وہ باہمی تعاون اور بات چیت کا عمل جاری رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ پٹھان کوٹ کے واقعے سے باہمی تعلقات خراب نہیں ہونے چاہیں۔ بیجنگ میں ہفتہ وار پریس کانفرنس کے دوران چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان اور بھارت جنوبی ایشیا کے دو اہم اور ذ٘مہ دار ملک ہیں اور علاقی امن و استحکام اور ترقی کو برقرار رکھنے کے لیے دونوں ملکوں کے تعلقات کا بہتر ہونا ضروری ہے۔ چین نے پٹھان کوٹ حملے اور میڈیا کی الزام تراشیوں کی مذمت کی۔ واضح رہے کہ پٹھان کوٹ ایئر بیس حملے کے بعد پاک بھارت مذاکرات کا مستقبل خطرے میں پڑنے لگا ہے۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت نے پاکستان سے سیکریٹری خارجہ ملاقات موخر کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کیساتھ بات چیت سے پہلے پٹھان کوٹ کا معاملہ اٹھایا جائے گا۔ دوسری جانب بھارتی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ مذاکرات پر کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔ نیشنل سیکیورٹی میٹنگ کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے بھارتی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پٹھان کوٹ ایئر بیس پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کیخلاف آپریشن چل رہا ہے، دہشتگردوں کی شناخت کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے، دہشتگردوں کے پاس دھماکا خیز مواد بھی تھا تاہم تمام اثاثے محفوظ ہیں۔

خبر کا کوڈ : 510254
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش