QR CodeQR Code

لاہور، وفاقی وزیر داخلہ کے روٹ سے 6 کلو وزنی بم برآمد

4 Jan 2016 20:29

اسلام ٹائمز: نواب ٹاون تھانہ پولیس نے ہنجروال پلی کے قریب سٹیل کے برتن کو مشکوک حالت میں پڑے دیکھا تو اسے اپنی تحویل میں لے لیا۔ کانسٹیبل یونس نے برتن میں موجود ایک ڈیوائس کی تاریں اور سیل نکال کر اسے ناکارہ بنا دیا۔ پولیس افسران کا کہنا تھا کہ بم کے ساتھ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس بھی تھی جبکہ چند فٹ کے فاصلہ سے بم کا ریموٹ کنٹرول بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور ایک بڑی تباہی سے بچ گیا، نواب ٹاون کے علاقہ سے برآمد ہونے والا چھ کلو وزنی ریموٹ کنٹرول بم ناکارہ بنا دیا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ بم برآمد ہونے سے کچھ دیر پہلے اس روٹ سے گزرے تھے۔ نواب ٹاون تھانہ پولیس نے ہنجروال پلی کے قریب سٹیل کے برتن کو مشکوک حالت میں پڑے دیکھا تو اسے اپنی تحویل میں لے لیا۔ کانسٹیبل یونس نے برتن میں موجود ایک ڈیوائس کی تاریں اور سیل نکال کر اسے ناکارہ بنا دیا۔ پولیس افسران کا کہنا تھا کہ بم کے ساتھ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس بھی تھی جبکہ چند فٹ کے فاصلہ سے بم کا ریموٹ کنٹرول بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ ایس ایس پی سی ٹی ڈی سمیت دیگر حساس اداروں کے افسران بھی موقع پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھے کرنے شروع کر دئیے۔ پولیس افسران کی ہدایت پر علاقہ میں سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ پولیس افسران نے بتایا کہ اس روٹ سے کچھ دیر پہلے وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خاں بھی گزر چکے ہیں۔ پولیس اور حساس اداروں نے اس پہلو سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے کہ دہشتگردوں نے وفاقی وزیر پر حملے کی منصوبہ بندی تو نہیں کی۔ دوسری جانب تفتیشی افسران کا کہنا تھا کہ دہشت گرد ریموٹ کنٹرول کے نہ چلنے کے بعد اسی جگہ پر ریموٹ کنٹرول پھینک کر فرار ہو گئے۔ کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ بم کا ریموٹ کنٹرول نہیں چلا جس سے شہر ایک بڑی تباہی سے بچ گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 510273

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/510273/لاہور-وفاقی-وزیر-داخلہ-کے-روٹ-سے-6-کلو-وزنی-بم-برا-مد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org