0
Monday 4 Jan 2016 22:21

ڈاکٹر عاصم نفسیاتی مریض بن چکے، خودکشی کر سکتے ہیں، ماہر نفسیات ڈاکٹر ہارون

ڈاکٹر عاصم نفسیاتی مریض بن چکے، خودکشی کر سکتے ہیں، ماہر نفسیات ڈاکٹر ہارون
اسلام ٹائمز۔ نیب کی زیر حراست پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم خودکشی کر سکتے ہیں، یہ انکشاف ان کا طبی معائنہ کرنے والے ماہر نفسیات ڈاکٹر ہارون احمد نے کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق احتساب عدالت کے حکم پر ڈاکٹر عاصم کا طبی معائنہ کرایا گیا، جس کے بعد ڈاکٹر ہارون نے اپنی رپورٹ نیب حکام کو بھجوا دی ہے۔ رپورٹ میں انہوں نے لکھا ہے کہ ڈاکٹر عاصم نفسیاتی مریض بن چکے ہیں، ان میں خودکشی کے جذبات بھی پائے گئے ہیں، وہ کسی بھی وقت خودکشی کر سکتے ہیں، لہٰذا انہیں اسپتال منتقل کیا جائے۔ اس رپورٹ کے بعد امکان ہے کہ ڈاکٹر عاصم کو اسپتال منتقل کر دیا جائے گا۔ ریمانڈ پورا ہونے پر ڈاکٹر عاصم کو نیب حکام منگل کو احتساب عدالت میں پیش کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 510308
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب