0
Monday 4 Jan 2016 22:39

لاہور، سکیورٹی اداروں کی کارروائی، داعش سے تعلق رکھنے والے تین دہشتگرد گرفتار

لاہور، سکیورٹی اداروں کی کارروائی، داعش سے تعلق رکھنے والے تین دہشتگرد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں سکیورٹی اداروں نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران تین دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ ان دہشت گردوں کا تعلق داعش سے بتایا جارہا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق سکیورٹی اداروں نے انٹیلی جنس اطلاعات پر مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔ جس کے بعد مختلف علاقوں میں داعش سے تعلق رکھنے والے تین مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔ تینوں دہشت گرد شام میں داعش کے رہنماوں سے رابطے میں تھے، اور تینوں دہشت گرد نوجوان لڑکیوں کو شام میں جانے کیلئے مائل بھی کرتے تھے۔ ان میں سے عثمان ملک نامی شخص کو سمن آباد کے علاقے سے جبکہ احسن صدیق کو شام نگر کے علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 510311
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش