QR CodeQR Code

غیرملکی سفارتکاروں کی نقل و حمل محدود کرنیکا فیصلہ

4 Jan 2016 23:08

اسلام ٹائمز: وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے چاروں صوبائی ہوم سیکرٹریز کو نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ غیر ملکی سفارتکار اور قونصلیٹ نقل کسی بھی ممنوعہ علاقے میں جانے سے 7 روز قبل پیشگی اجازت لیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی وزارت داخلہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، جس میں غیر ملکی سفارتکاروں کی نقل و حرکت محدود کرنے اور ممنوع علاقوں میں جانے سے سات روز قبل پیشگی اجازت کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطاق داعش اور دوسری جنگجو تنظیموں کی بڑھتی کارروائیوں اور دہشت گردوں کی نقل و حرکت کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے چاروں صوبائی ہوم سیکرٹریز کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ غیر ملکی سفارت کار اور قونصلیٹ اپنی نقل و حمل کو محدود کر دیں اور کسی بھی ممنوعہ علاقے میں جانے سے 7 روز قبل پیشگی اجازت لیں اور اجازت ملنے کے بعد ہی وہ نقل و حمل کر سکیں گے۔


خبر کا کوڈ: 510317

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/510317/غیرملکی-سفارتکاروں-کی-نقل-حمل-محدود-کرنیکا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org