0
Tuesday 5 Jan 2016 12:27

ڈیرہ اسماعیل خان سے 3 دہشت گرد گرفتار

ڈیرہ اسماعیل خان سے 3 دہشت گرد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ اسپیشل پولیس یونٹ ڈیرہ اسماعیل خان ریجن نے کارروائی کے دوران تین دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا جن کے قبضہ سے بھاری مقدارمیں بارودی مواد برآمد ہوا۔ اسپیشل پولیس یونٹ کے مطابق کارروائی شہید آباد کے علاقہ میں کی گئی اس دوران تین دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔ دہشت گردوں کے نام خواجہ محمد، سخاوت خان اور اسفندیار بتائے گئے ہیں جو پشاور کے رہائشی ہیں۔ دہشت گردوں کے قبضہ سے تین کلو بارودی مواد، دو دستی بم 25 فٹ پرائما کارڈ اور ڈیٹونیٹرز برآمد ہوئے۔ تینوں ملزموں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جاتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 510396
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش