QR CodeQR Code

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سے کالعدم تنظیم کے 3 دہشتگرد گرفتار

5 Jan 2016 21:37

اسلام ٹائمز: ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق اورنگی ٹاؤن سے گرفتار کئے گئے تینوں دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، اور ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، دہشتگردوں کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم پر مقام منتقل کر دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 3 دہشتگرد گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔ ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق اورنگی ٹاؤن سے گرفتار کئے گئے تینوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، اور ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، دہشتگردوں کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم پر مقام منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب گزشتہ روز اورنگی ٹاؤن سے گرفتار ہونے والے دہشتگرد مقصود عالم کو انسداد دہشتگردی کی عدالت نے 90 روز کیلئے رینجرز کی تحویل میں دے دیا ہے۔ رینجرز لاء آفیسر کے مطابق دہشتگرد کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے، جو ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 510502

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/510502/کراچی-کے-علاقے-اورنگی-ٹاؤن-سے-کالعدم-تنظیم-3-دہشتگرد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org