QR CodeQR Code

بیروزگاری کا خاتمہ صوبائی حکوت کیلئے چیلنج ہے، ابراہیم ثنائی

5 Jan 2016 23:31

اسلام ٹائمز: صوبائی وزیراطلاعات گلگت بلتستان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سابقہ دور حکومت نے کرپشن لو ٹ، کھسوٹ اقربا پروری اور سفارشی کلچر کو فروغ دیا جس کی وجہ سے حق دار کی اس کو حق نہ مل سکا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراطلاعات گلگت بلتستان حاجی محمد ابراہیم ثنائی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ صوبائی حکومت خطے سے بیروزگاری کے خاتمے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے، اور اس سلسلے میں یوتھ لون کے ذریعے نوجوانوں کو قرضے دیئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے سے بیروزگاری کا مکمل خاتمہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کیلئے بڑا چیلنج ہے، لیکن حکومت بہت جلد خطے میں بیرروزگاری پر قابو پائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پڑھے لکھے نوجوانوں صرف سرکاری نوکریوں کا انتظار نہ کریں بلکہ پرائیویٹ سیکٹر پر بھی توجہ دیں اور بزنس کیلئے توانیائیاں صرف کریں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم یوتھ لون سکیم کے تحت بھی بے روزگاری میں کمی آجائیگی۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ سابقہ دور حکومت نے کرپشن لو ٹ، کھسوٹ اقربا پروری اور سفارشی کلچر کو فروغ دیا جس کی وجہ سے حق دار کی اس کو حق نہ مل سکا۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت ایسے اقدامات کی شدید حوصلہ شکنی کرچکی ہے اور آنے والے وقت میں خطے سے تمام تر معاشرتی خرابیوں کو دور کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 510534

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/510534/بیروزگاری-کا-خاتمہ-صوبائی-حکوت-کیلئے-چیلنج-ہے-ابراہیم-ثنائی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org