0
Wednesday 6 Jan 2016 13:36

وفاق اور صوبوں میں بد اعتمادی بڑھ رہی ہے، خورشید شاہ

وفاق اور صوبوں میں بد اعتمادی بڑھ رہی ہے، خورشید شاہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت کی پارلیمنٹ میں کوئی دلچسپی نہیں ہے، تاہم اسے یہ بات نہیں بھولنی چاہیئے کہ جب حکومت کو لالے پڑے تو پارلیمنٹ نے ہی بچایا تھا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ آئین کے مشترکہ مفادات کونسل سے متعلق آرٹیکل کا مقصد صوبوں اور وفاق میں رابطے بڑھانا تھا، لیکن بدقسمتی سے وفاقی حکومت آئین کے اس اہم حصے کو مسلسل نظر انداز کر رہی ہے۔ حکومت کی پارلیمینٹ میں بھی کوئی دلچسپی نہیں، لیکن مت بھولیں جب حکومت کو لالے پڑے تھے، تو پارلیمینٹ نے ہی بچایا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ مشترکہ مفادات کونسل کا سال میں کم از کم 2 بار اجلاس ہونا ضروری ہے، لیکن ستم ظریفی اتنی بڑھ گئی ہے کہ آئین سے انحراف کیا جا رہا ہے اور آئین کے اس حصے کو نظرانداز کرنا خطرناک بات ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بار بار کہنے کے باوجود سی سی آئی کا اجلاس نہیں بلایا گیا، کیونکہ وفاق کو خوف ہے کہ صوبے آئیں گے اور اپنے مسائل کے حل کا کہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل سے متعلق آرٹیکل کا مقصد صوبوں اور وفاق میں رابطے بڑھانا تھا، لیکن صوبوں اور وفاق میں بد اعتمادی بڑھ رہی ہے اور غلط فہمیاں پیدا ہو رہی ہیں۔ حکومت کی پارلیمینٹ میں کوئی دلچسپی نہیں، لیکن نہیں بھولنا چاہئے کہ جب حکومت کو لالے پڑے تھے، تو پارلیمینٹ نے ہی بچایا تھا اور مشکل وقت میں وزیراعظم اور وزراء روز پارلیمینٹ آتے تھے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ کیوں لوگوں کے ذہنوں میں بٹھاتے ہو کہ پارلیمینٹ کچھ نہیں۔ وزیر اعظم اور وزراء کا نہ آنا ثابت کرتا ہے کہ ہم پارلیمینٹ کو کتنا مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔ حکومت کو اب پارلیمینٹ کی طاقت کا اندازہ ہونا چاہئے۔
خبر کا کوڈ : 510625
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش