0
Wednesday 6 Jan 2016 19:53

بلوچستان کے عوام کے تحفظ کو اولین ترجیح دی جائے، ممنون حسین

بلوچستان کے عوام کے تحفظ کو اولین ترجیح دی جائے، ممنون حسین
اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت ممنون حسین سے وزیراعلٰی بلوچستان سردار ثناءﷲ زہری نے ایوان صدر میں ملاقات کی اور انہیں بلوچستان کی تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کیا۔ وزیراعلٰی منتخب ہونے کے بعد سردار ثناءﷲ زہری کی صدر پاکستان سے یہ پہلی ملاقات تھی۔ ایوان صدر میں ہونے والی ملاقات میں صدر مملکت نے صوبہ بلوچستان کی وزارت اعلٰی کا منصب سنبھالنے پر انہیں مبارکباد دی اور اس توقع کا اظہار کیا کہ پاکستان کا رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑا صوبہ ان کی قیادت میں ترقی کرے گا۔ وہ اس سلسلے میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کریں گے۔ صدر مملکت ممنون حسین کو وزیراعلٰی ثناء اﷲ زہری نے صوبے کی موجودہ صورت حال پر بریفنگ دی اور اپنے آئندہ کے منصوبوں اور ترجیحات سے آگاہ کیا۔ صدر مملکت نے اس موقع پر انہیں ہدایت کی کہ بلوچستان کے عوام کی فلاح و بہبود اور تحفظ کو اولین ترجیح دی جائے۔ امن و امان کی بحالی و عوام کی خوشحالی کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ صدر مملکت ممنون حسین نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ بلوچستان کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے وفاق صوبائی حکومت سے تعاون جاری رکھے گا۔
خبر کا کوڈ : 510735
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش