QR CodeQR Code

ممتاز قادری کی رہائی کیلئے اے ٹی آئی کا لاہور پریس کلب کے سامنے مظاہرہ

6 Jan 2016 21:43

اسلام ٹائمز: مظاہرین نے جھنڈے، کتبے اور بینرز اُٹھا رکھے تھے، جن پر ممتاز قادری کے حق میں نعرے درج تھے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے اے ٹی آئی کے ڈویژنل ناظم محمد اکرم رضوی نے کہا کہ ممتاز قادری امت مسلمہ کا ہیرو ہے، اُن کی رہائی تک چین سے نہیں بٹھیں گے، ممتاز قادری کو سنائی گئی سزا غیر شرعی، غیر آئینی اور غیر دستوری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ انجمن طلباء اسلام لاہور ڈویژن کے زیراہتمام غازی ممتاز قادری کی رہائی کیلئے پریس کلب کے سامنے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت ڈوثیرنل ناظم محمد اکرم رضوی، جوائنٹ سیکرٹری پنجاب سید عزیز بخاری، فیض الرسول ربانی اور صاحبزادہ پیر ولید احمد شرقپوری نے کی۔ مظاہرین نے جھنڈے، کتبے اور بینرز اُٹھا رکھے تھے، جن پر ممتاز قادری کے حق میں نعرے درج تھے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے اے ٹی آئی کے ڈویژنل ناظم محمد اکرم رضوی نے کہا کہ ممتاز قادری امت مسلمہ کا ہیرو ہے، اُن کی رہائی تک چین سے نہیں بٹھیں گے، ممتاز قادری کو سنائی گئی سزا غیر شرعی، غیر آئینی اور غیر دستوری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران بیرونی دباؤ مسترد کرتے ہوئے ممتاز قادری کی رہائی کا اعلان کریں، ممتاز قادری کا مقدمہ شرعی عدالت میں چلایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جسٹس آصف کھوسہ کا فیصلہ تعصب اور دباؤ پر مبنی ہے، جسے پوری قوم نے مسترد کر دیا ہے۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات تھے جبکہ پولیس کی بھاری نفری مظاہرین کے ساتھ رہی۔


خبر کا کوڈ: 510757

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/510757/ممتاز-قادری-کی-رہائی-کیلئے-اے-ٹی-آئی-کا-لاہور-پریس-کلب-کے-سامنے-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org