QR CodeQR Code

کارکن آپس کے اختلافات ختم کر کے انٹرا پارٹی الیکشن پر توجہ دیں، شاہ محمود قریشی

6 Jan 2016 22:07

اسلام ٹائمز: ملتان میں اپنی رہائش گاہ پر وفود سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے مرکزی آرگنائزر کا کہنا تھا کہ کستان تحریک انصاف ملک کی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو پارٹی کے اندر شفاف انتخابات کرا کر مخلص اور عوام دوست قیادت کو سامنے آنے کے مواقع دیتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی آرگنائزر وممبر قومی اسمبلی مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ملک کے نوجوان پاکستان تحریک انصاف کا مضبوط اثاثہ ہیں جسے کسی صورت ضائع نہیں ہونے دیں گے۔ ماضی میں نوجوانوں کے فلاح وبہبود، خوشحالی اور ترقی کے کام کیے جاتے تو آج پاکستانی نوجوانوں دنیا بھر میں اعلی عہدوں پر فائز ہو کر اپنے ملک کا نام روشن کرتے۔ ان خیالات کا اظہاراُنہوں نے اپنی رہائش گاہ پر مختلف وفود سے ملاقات کے دوران کیا۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک کی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو پارٹی کے اندر شفاف انتخابات کرا کر مخلص اور عوام دوست قیادت کو سامنے آنے کے مواقع دیتی ہے۔ پی ٹی آئی کے قائد عمران خان نے حقیقی جمہوری، فلاحی اور خوشحال ملک کی بنیاد رکھ دی ہے اس لیے محب وطن عوام اور نئی نسل کی ذمہ داری ہے عمران خان اور دوسرے قائدین کے ہاتھ مضبوط کرکے وطن عزیز کو جمہوری، معاشی اور دفاعی لحاظ سے مضبوط بنائیں۔


خبر کا کوڈ: 510763

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/510763/کارکن-آپس-کے-اختلافات-ختم-کر-انٹرا-پارٹی-الیکشن-پر-توجہ-دیں-شاہ-محمود-قریشی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org