0
Wednesday 6 Jan 2016 22:36

کراچی پولیس سے مقابلے میں کالعدم تحریک طالبان کے 5 دہشتگرد ہلاک

کراچی پولیس سے مقابلے میں کالعدم تحریک طالبان کے 5 دہشتگرد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے سہراب گوٹھ کے قریب پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران مقابلے میں 5 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ ایس ایس پی ملیر کراچی راؤ انوار کے مطابق سہراب گوٹھ میں الآصف اسکوائر کے قریب انڈس پلازہ میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس کے 150 اہلکاروں نے سرچ آپریشن شروع کیا، تو دہشتگردوں نے فائرنگ کے ساتھ دستی بموں سے حملہ کر دیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، جبکہ علاقے میں مزید دہشتگردوں کی موجودگی کے امکان کے پیش نظر سرچ آپریشن جاری ہے۔ راؤ انوار کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے، مارے گئے دہشتگردوں میں 2 کی شناخت نعیم اور حفیظ کے نام سے ہوئی ہے، دونوں دہشتگرد پولیس اور رینجرز کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں۔
خبر کا کوڈ : 510768
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش