0
Thursday 7 Jan 2016 09:07

مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلیٰ مفتی سعید کا انتقال

مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلیٰ مفتی سعید کا انتقال
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلیٰ اور جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ مفتی محمد سعید کئی ہفتے زیرِ علاج رہنے کے بعد دہلی میں انتقال کر گئے ہیں، انہیں سانس میں دشواری، بلند فشار خون کے علاوہ گردوں اور جگر کے امراض کا سامنا تھا اور وہ نئی دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں زیرِ علاج تھے۔ ڈاکٹروں کے مطابق بدھ کو ان کی طبعیت زیادہ بگڑنے کے بعد انہیں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا تھا جہاں وہ جمعرات یعنی آج صبح چل بسے۔ مفتی سعید بارہ جنوری 1936ء میں جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں ایک جاگیردار گھرانے میں پیدا ہوئے۔ مفتی سعید بھارت کے منجھے ہوئے سیاست داں تھے اعلیٰ عہدوں پر بھی فائز رہے، تقریباً ایک ماہ نئی دہلی میں زیر علاج رہے اور آج صبح اسی سال کی عمر میں انتقال کر گئے، مفتی سعید کی جگہ ان کی 50 سالہ بیٹی محبوبہ مفتی کو اب وزیرِاعلیٰ بنائے جانے کا قوی امکان ہے۔
خبر کا کوڈ : 510824
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش