0
Thursday 7 Jan 2016 11:36

کراچی سے گرفتار داعش کے دہشتگرد عبدالعزیز کے سنسنی خیز انکشافات

کراچی سے گرفتار داعش کے دہشتگرد عبدالعزیز کے سنسنی خیز انکشافات
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سے شام دہشتگرد تنظیم داعش کیلئے لوگوں کو بھیجنے والے دہشت گرد کے سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے، دہشت گرد عبدالعزیز نے شہریوں کو شام بھیجنے کا اعتراف کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق شہریوں کو شام بھیجنے والے داعش کے گرفتار دہشتگرد عبدالعزیز کے سنسنی خیز انکشافات شامنے آگئے، دہشتگرد نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ کالعدم تنظیم کیلئے چندہ مدارس کے نام پر مانگا جاتا ہے، میرا ساتھی جعفر شام میں مارا جا چکا ہے۔ دہشت گرد کے مطابق ناصر استاد کراچی اور حاجی خلیل کوئٹہ میں تنظیمی امور کا نگران ہے، ناصر استاد گلشن اقبال کا رہائشی ہے، حاجی خلیل کا کوڈ نام حاجی حیدر ہے، کالعدم تنظیم کو 2012ء سے چندہ بھجوا رہے ہیں۔ دہشت گرد کا مزید کہنا تھا کہ رابطے کیلئے فیس بک استعمال کرتے ہیں، کالعدم تنظیم کے ارکان سے کتاب پر حلف لیا جاتا تھا، دہشتگرد کی جانب سے دی گئی معلومات پر مختلف علاقوں میں چھاپے مارنے کی تیاریاں جاری ہیں۔
خبر کا کوڈ : 510858
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش