QR CodeQR Code

مفتی محمد سعید کے انتقال پر بھارتی وزیراعظم سمیت تمام لیڈران کا خراج عقیدت

8 Jan 2016 09:13

اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے ٹویٹ پیغام میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مفتی سعید نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں کے ذریعے کشمیر کی سیاست میں اپنا لوہا منوایا، اور ان کے جانے سے ملکی سیاست میں بڑا خلا پیدا ہوگیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی، صدر ہند پرنب مکھر جی، وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ، یو پی چیئرپرسن سونیا گاندھی، رام ولاس پاسوان ،گورنر این این ووہرا، نائب وزیراعلیٰ نرمل سنگھ سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ، ڈاکٹر فاروق عبداللہ، غلام نبی آ زاد کے علاوہ دیگر سیاسی لیڈران کے علاوہ سماجی، سیاسی اور زندگی کے مختلف طبقہ ہائے فکر لوگوں نے وزیراعلیٰ مفتی محمد سعید کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار ہوئے کہا کہ مرحوم نے اپنی نجی زندگی اور سیاسیات میں اعلیٰ قدروں کو ہمیشہ سر بلند رکھا۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے ٹویٹ پیغام میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مفتی سعید نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں کے ذریعے کشمیر کی سیاست میں اپنا لوہا منوایا، اور ان کے جانے سے ملکی سیاست میں بڑا خلا پیدا ہوگیا ہے۔ گورنر این این ووہرا نے ریاست جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ مفتی محمد سعید کی وفات پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک تعزیتی پیغام میں گورنر نے غمزدہ کنبے کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم لیڈر کی روح کے امن و سکون کےلئے دعا کی ہے۔

جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر کویندر گپتا نے اپنی اور اسمبلی سیکرٹریٹ کی طرف سے وزیر اعلیٰ مفتی محمد سعید کے انتقال پر گہرے صدمے اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔ سپیکر نے کہا کہ مرحوم لیڈر وسیع سیاسی بصیرت اور تجربہ رکھتے تھے۔ انہوں نے مفتی محمد سعید کو ایک سچا حب الوطن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے انتقال سے ریاست اور ملک کی سیاست میں جو خلا پیدا ہوگیا ہے اُسے پُر کرنا ممکن نہیں ہے۔ ادھر کانگریس رہنما نے مفتی سعید کی خدمات کو یاد کر کے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ انکی موت سے ریاست کے عوام کو کافی نقصان پہنچا ہے کیونکہ وہ مختلف طریقوں سے آئندہ بھی خدمات انجام دینا چاہتے تھے، در ایں اثنا اطلاع ملی ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے وزیر اعلیٰ کے انتقال کے احترام میں ریاستی سرکار نے آج سے سات دنوں تک سوگ کا اعلان کیا ہے اور اس دوران سرکاری سطح پر کوئی تفریحی پروگرام نہیں ہوگا اور اس دوران تمام سرکاری عمارتوں اور تنصیبات پر ریاستی پرچم سرنگوں رہیں گے۔


خبر کا کوڈ: 510975

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/510975/مفتی-محمد-سعید-کے-انتقال-پر-بھارتی-وزیراعظم-سمیت-تمام-لیڈران-کا-خراج-عقیدت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org